anjumanislamiapurnea

انجومن اسلامیہ

جامع مسجد

!ہر خیر مقدم ہے

تعارف ‘‘انجمن اسلامیہ خزانچی ہاٹ پورنیہ’’ عرصہ دراز سے قائم مسلمانوں کا قدیم ادارہ ہے، جو ملت کی خدمت ان کے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں انجام دیتا آرہا ہے۔ آزادی سے دو دہائی قبل پورنیہ ضلع کے مسلمانوں نے بہ شکل انجمن ایک ادارہ کی تشکیل کی ضرورت محسوس کی۔ ۱۹۲۴ء میں بمقام پورنیہ سیٹی، منعقدہ ایک جلسۂ عام میں متفقہ طور پر اس کی تشکیل ہوئی۔ انجمن کا صدر مقام حال پورنیہ شہر طے پایا۔ پورے ضلع کی نمائندگی اس کا ہدف قرار دیا گیا۔ صدر وسکریٹری کا انتخاب اور مجلس منتظمہ کی تشکیل ہوئی۔ ابتداء میں جامع مسجد خزانچی ہاٹ، اس سے ملحق مدرسہ، عیدگاہ او رقبرستان کا انتظام اس کے ذمہ آیا۔ اس کے بعد رفتہ رفتہ انجمن انتظامیہ نے خزانچی ہاٹ اور لائن بازار میں مزید جائیدادیں حاصل کیں، جو انجمن کی ملکیت ہیں۔ انجمن اسلامیہ پورنیہ کے زیر انتظام ادارے مندرجہ ذیل ہیں: ٍ۱۔ جامع مسجد خزانچی ہاٹ ۲۔ مدرسہ انجمن اسلامیہ خزانچی ہاٹ ۳۔ مدرسۃ البنات انجمن اسلامیہ خزانچی ہاٹ ۴۔ مسافر خانہ (انجمن اسلامیہ متصل جامع مسجد) خزانچی ہاٹ ۵۔ عیدگاہ باحاطہ اسپتال ، لائن بازار ۶۔ عید گاہ سجاد نگر، لائن بازار ۷۔ قبرستان لائن بازار ۸۔ قبرستان راجا باڑی، خزانچی ہاٹ ۹۔ انجمن اسلامیہ گرلس ہائی اسکول، پورنیہ ۱۰۔ بلال مسجد ۱۱۔ لائبریری
Scroll to Top